ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنور ۔بنگلورو ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئے

کنور ۔بنگلورو ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئے

Sat, 13 Nov 2021 11:10:29    S.O. News Service

نئی دہلی؍بنگلورو، 13؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  تمل ناڈو کے ضلع دھرما پوری میں لینڈ سلائڈنگ میں پتھر گرنے کی وجہ سے آج اعلیٰ الصبح ٹرین نمبر 07390 کنور بنگلورو ایکسپریس کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوب مغرب ریلوے کے ماتحت بنگلورو سیلم سیکشن پر ٹوپرو شیواڑی اسٹیشنوں کے درمیان کنور سے بنگلور آرہی ٹرین پرصبح تقریباً 3.50 بجے اچانک بڑے بڑے پتھر آ کر گرے ، جس سے ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے دو بوگیاں بی -1 اور بی- 2 اے سی کلاس کی ہیں جبکہ ایس 6 ، ایس 7 ، ایس 8 ، ایس 9 اورایس 10 سلیپر کلاس کی ہیں۔ یہ ٹرین کنور سے کل شام 6.05 بجے روانہ ہوئی تھی۔


Share: